ملیر میں مبینہ غیر قانونی دھندوں کا انکشاف، پولیس کی خاموشی پر سوالات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرکے علاقے میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تھانہ ملیر سٹی کی حدود، صاحب داد گوٹھ کے علاقے شیش محل میں جلال بلوچ عرف جلال مکینک نامی شخص پر گٹکا ماوا، سٹے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مبینہ طور پر یہ غیر قانونی کاروبار کھلے عام جاری ہے، جبکہ پابندیوں کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض نام نہاد میڈیا سے منسلک افراد بھی ان سرگرمیوں میں مبینہ طور پر سہولت کاری کرتے ہیں اور اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے پولیس کارروائیوں کو روکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف مبینہ مرکزی کردار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بلکہ سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جائیں۔حکام بالا سے اپیل کی گئی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں