ڈگری میں پولیس کا چھاپہ، دیسی شراب کی بھٹی پکڑی گئی، ملزم گرفتار

ڈگری(ایچ آراین ڈبلیو)دیہہ 162 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی بھٹی پکڑ لی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی اتم چند میگھواڑ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دیہہ 162 میں نہر کے کنارے کارروائی کی۔

پولیس کےمطابق ملزم رحیم ولد پنھون کنبھاروہاں غیرقانونی طورپربھٹی لگا کر دیسی شراب تیار اور فروخت کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم کو 25 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کو ڈگری تھانے منتقل کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات اور غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں