ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی سی کراچی کی ہدایت پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔

سی سی سی کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ مافیا کے نیٹ ورک کو بڑا جھٹکا دیا، جبکہ پاسپورٹ آفس روڈ الیکشن کمیشن کے قریب بس سمیت ملزم کو گھیر کر گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم بشیر احمد ولد جان محمد ہے، جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔کارروائی کے دوران بس نمبر BTA-079 سے نان کسٹم اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی، جس میں سولر انورٹرز، کپڑا، صابن اور موٹر بائیک چینز شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کو اسمگل شدہ سامان سمیت سی سی سی تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور نیٹ ورک کے بڑے کرداروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں