ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرمنل گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ زون میں تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم زادہ ولد اول مست کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں