تھانہ عوامی کالونی کی کارروائی،گٹکا،ماوافروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف رضا ولد نظام الدین اور عبدال مجیب ولد لال بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 750 پیکٹس گٹکا ماوا، دو موبائل فونز اور ایک رکشہ نمبر D-1805001 برآمد کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 343/2026 بجرم دفعہ GMA 8(I) کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں