رات گئے اسپارکو روڈ کے قریب مبینہ ٹاؤن پولیس اور کار لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کے مطابق کار میں سوار مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موبائل فون، ویگن آر گاڑی، جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کے لاک کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی اوزار برآمد کرلیے۔زخمی ملزمان کی شناخت اختر حسین ولد عبداللہ اور رجب علی خان ولد علی مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی کے سینٹرل اور دیگر علاقوں سے 10 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔دونوں زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں