حساس ادارے کی کارروائی، جعلی MI میجر سمیت ملزمان گرفتار، اسلحہ و ہینڈ گرینیڈ برآمد

حب(ایچ آراین ڈبلیو)حساس ادارے نےکامیاب کارروائی کرتےہوئے MI کا نام استعمال کرنے والے جعلی میجر سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم سعید رند خود کو حساس ادارے کا افسر (میجر) ظاہر کر کے حب کے کاروباری افراد کو بلیک میل کرتا اور ان سے بھتہ وصول کرتا رہا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، کارتوس، ہینڈ گرینیڈ اور مبینہ طور پر بھتہ کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزمان جعلی شناخت کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔حساس ادارے نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں