راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی ایس پی آر نے “معرکہ حق” 22 اپریل سے 10 مئی تک کی تفصیلات جاری کردی
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 10 مئی کو فوج آپریشن بنیان مرصوص کیا گیا، آئی ایس پی آر
حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، آئی ایس پی آر
الحمداللہ پاکستان کی مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا، آئی ایس پی آر
اللہ تعالٰی نے مومنین کو حکم دیا ہے کہ جب ان کر ظلم کیا جائے تو وہ اس کا مقابلہ کریں، آئی ایس پی آر
اللہ نے ہمیں ہمارے عزم کو میدان جنگ میں فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی، آئی ایس پی آر
پاکستان کی مسلح افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
براہموس میزائل ذخائر اور ایس 400 سسٹم کو موثر انداز میں تباہ کیا گیا، آئی ایس پی آر
دشمن نے سفید جھنڈے لہرا کر جنگ بندی کی درخواست کی، آئی ایس پی آر
پاکستان کا جواب تینوں مسلح افواج کے باہم مربوط تعاون کی ایک مثالی مثال ہے، آئی ایس پی آر
فضا، خشکی، سمندر، سائبر کے میدانوں میں یہ ہم آہنگی کارروائی کی کامیابی کا باعث بنی، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے دور ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فتح ون، ٹو کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کے درست نشانہ لگانے والے ہتھیار کا استعمال کیا گیا، آئی ایس پی آر
مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کے اندرونی علاقوں میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر
نشانہ بنائے گئے اہداف میں بھارتی فضائیہ اور ایوی ایشن کے اڈے شامل تھے، آئی ایس پی آر


