ضلع کیماڑی میں سعید آباد پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث مسلح ڈکیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سعید آباد پولیس کراچی نے گلشن مزدور کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک مسلح ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسلم خان ولد بھرامن خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے شہر بھر میں اسلحہ کے زور پر اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے مطابق وہ اس سے قبل بھی دو مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 406/25 (تھانہ سائیٹ اے) اور مقدمہ الزام نمبر 385/25 (تھانہ سائیٹ اے) پہلے سے درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 143/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں