مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حساس سول ادارہ کراچی اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ اس تبادلہ فائر کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں