بوٹ بیسن پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بوٹ بیسن پولیس کراچی نےدورانِ گشت بروقت کارروائی کرتےہوئےایک اسٹریٹ کرمنل کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سید علی حیدر ولد سید بہار حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک پیشہ ور اسٹریٹ کرمنل ہے اور مختلف علاقوں میں موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں