اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس کی کارروائی، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مورخہ 22 اپریل 2026 کو مغوی محمد متعال خان اپنے گھر کراچی سے لاہور جانے کے لیے روانہ ہوا، جسے سفید رنگ کی ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ ملزمان نے مغوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8600 یو ایس ڈی ٹی، ایک آئی فون 17 پرو میکس، ایک سام سنگ موبائل فون اور ایک ایم 4 لیپ ٹاپ چھین لیا، بعد ازاں مغوی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 52/2026 بجرم دفعہ 365-A PPC کے تحت تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا، جس کے بعد تفتیش اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کے حوالے کر دی گئی۔

ایس ایس پی اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت:
1۔ حمزہ رضوان ولد رضوان حبیب
2۔ محمد سلیم علیم ولد محمد علیم حنیف

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں