اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں پارسل ڈیلیوری بوائز پر پابندی عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں پارسل ڈیلیوری بوائز پر پابندی عائد کرنے کا حکم، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ کیا آپکو معلوم ہے کہ منشیات سکولوں، کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے سکولوں کالجوں میں منشیات پہنچتی ہیں،

چیک کر کے بتائیں کہ کن کن سکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈیلیوریاں آتی ہیں، چیک کریں کن کن سکولوں، کالجوں میں کثرت سے ڈائریکٹ ڈلیوریز ہو رہی ہیں، جو سکول کالج عملدرآمد نہیں کرتا اُن کے خلاف ایکشن لیں،

بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں، ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، جتنے ڈلیوری والے ہیں براہ راست ڈیلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں