ماڑیپور پولیس کی کارروائی، 41 من سے زائد چھالیہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ ماڑیپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر رحمان گوٹھ بیچ (سمندر کنارے) کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران سمندر کنارے آف لوڈ کی گئی 134 بوریاں چھالیہ برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 41 من سے زائد (تقریباً 1650 کلوگرام) بتایا جا رہا ہے، جس کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ ایک مزدا ٹرک کے ذریعے ساحل پر پہنچائی گئی تھی، جسے بعد ازاں قریبی ہٹ میں ڈمپ کیا جانا تھا۔
کارروائی کے دوران موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سید ایوب اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 151/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں