کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر کی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت احمد خان ولد محمد ہاشم اور مصباح الحق ولد عنایت الحق کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تقریباً دو ارب ایرانی ریال، موبائل فونز اور 11 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے۔ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس غیر قانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔


