کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ ڈسٹرکٹ میں تھانہ پاکستان بازار پولیس نے جواء اور سٹّہ آپریٹ کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف مقامات پر کی گئیں۔
ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے جواء اور سٹّہ میں استعمال ہونے والی نقدی رقم، موبائل فونز اور مختلف پرچیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں ہارون، اکبر، صغیر، حنیف، جاوید، کامران، ابو طالب، شہزاد، محمد منا، مشتاق اور سمیر شامل ہیں۔
ترجمان ویسٹ پولیس کراچی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے تعاون سے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔


