کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ صدر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نبيل ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 07 گرام آئس برآمد کی گئی، جسے مہنگی اور خطرناک منشیات قرار دیا جاتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 161/2026 سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس آرڈیننس 2024 کی دفعہ 9(1)-2 کے تحت تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


