کیماڑی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کیماڑی پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے آنے والی انڈین گٹکا کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق دو مختلف کارروائیوں کے دوران حب چوکی کی جانب سے آنے والی دو گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران 412 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ پیکٹس میں مجموعی طور پر 43 ہزار سے زائد پڑیاں شامل ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان غلام رسول اور گل محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ گٹکا اور دونوں گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں