ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے ملتان زون اور مختار اے شیخ ہسپتال ملتان کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون حمادالرحمٰن اور مینیجنگ ڈائریکٹر مختار اے شیخ ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر زہری نے کی۔
معاہدے کے مطابق مختار اے شیخ ہسپتال ایف آئی اے کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کو رعایتی نرخوں پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا، جس کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولت دینا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے ویژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ادارے کے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔


