گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لسٹڈ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر حسین ولد زید حسین کے نام سے ہوئی ہے، جسے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس اور فروختگی کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں