کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کھارادرپولیس نےانٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتےہوئےبڑی مقدارمیں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلی ہیں۔پولیس کےمطابق کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی غیرملکی اورنان کسٹم پیڈ اشیاء قبضےمیں لی گئیں جن میں517 مختلف برانڈز کے سگریٹس، 2 کارٹن ایرانی کیک، 15 باکس ایرانی املی، 2 باکس کنگ ایگ، 4 باکس ایرانی چاکلیٹ اور ایک پیکٹ ایرانی ببل گم شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے بعد متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس کے مطابق تمام برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


