اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کی منظوری دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ ججز کے تبادلے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی، جس کا فیصلہ کثرتِ رائے سے کیا گیا۔
اسی طرح جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے کی بھی اکثریت رائے سے منظوری دے دی، جبکہ جسٹس ثمن رفعت کو سندھ ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ججز کے ان تبادلوں کا مقصد عدالتی نظام میں انتظامی توازن اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔


