معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب مقدمہ، حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے کے معاملے پر عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر وہ حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران رجب بٹ کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے رجب بٹ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت بھی منظور کر لی۔
دورانِ سماعت وکیل درخواست گزار میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ ایک قانون پسند شہری ہیں اور وہ ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، لہٰذا انہیں گرفتاری سے تحفظ دیا جائے۔
وکیل کے مطابق سیشن عدالت نے اس سے قبل رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی، تاہم ہائی کورٹ نے اب آئندہ سماعت تک ضمانت منظور کر لی ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری میں مقدمہ درج ہے، جس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں