بلدیہ پولیس کی کارروائی، 400 گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس نے جام نگر محلہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی آئی آر لسٹڈ منشیات فروش عزیز عرف اجلا کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، تاہم چھاپے کے دوران اس کے دو ساتھی سکندر اور امجد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار اور فرار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 102/26 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم عزیز عرف اجلا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں