کراچی(ایچ آراین دبلیو)کراچی کے علاقے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود معین آباد، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق زخمی اہلکار رویل عمر تھانہ شرافی گوٹھ کے انویسٹیگیشن ٹو سیکشن میں تعینات تھا، جسے ٹانگ پر گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شرافی گوٹھ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔


