مظفرگڑھ(ایچ آراین ڈبلیو) خانگڑھ میں کان کاٹنے کا افسوسناک واقعہ، مخالفین نے چاقو اور آہنی راڈز سے حملہ کرکے نوجوان کا کان کاٹ دیا اور ٹانگ توڑ دی۔افسوسناک واقع کی اطلاع پر تھانہ خانگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔مقدمہ درج۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود رقبہ نور خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین عامر ولد غلام قادر بھٹی،شہزاد عرف دانیال ولد غلام قادر بھٹی،شازم ولد غلام یسین بھٹی نے نوجوان محمد اسلم ولد محمد حنیف قوم بھٹی پر لوہے کے راڈز اور چاقو سے حملہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تشدد کرتے ہوئے نوجوان کا کان کاٹ دیا اور اس کی ٹانگ بھی توڑ دی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ غلام مجتبی،اے ایس آئی غلام مصطفیٰ ،تھانہ خانگڑھ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ منتقل کیا گیا۔بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


