کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایس آئی یو پولیس ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے، جبکہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں