22

ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ، شہری جاں بحق

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ نامزد ملزم ایان احمد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں