کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی: ساوتھ زون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بات ایس پی انویسٹیگیشن ساوتھ توحید رحمان نے بتائی۔
ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق گرفتار ملزم نے بیوپاری کے کپڑے کے 104 بنڈل چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس واردات کو انجام دیا۔
پولیس کے مطابق چوری کی اس واردات کا مقدمہ 21 اپریل کو تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


