تھانہ ڈاکس پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے مچھر کالونی میں گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مچھر کالونی میں زبیدہ نامی خاتون کے گھر کے تالے توڑ کر چوری کی تھی، جس پر مقدمہ نمبر 158/26 بجرم دفعات 380/457/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت سلیم شاہ ولد محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں