تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق تین مقدمات کی سماعت عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ، راجا اظہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم فہیم خان بیرونِ ملک موجود ہیں، جس کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان نے ملزم کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ یہ مقدمات تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن، پی آئی بی اور گلشن میں درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں