پاکستان بازار میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان بازار میں پولیس مقابلہ کراچی کے دوران دو موٹرسائیکل سوار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
منگھوپیر پولیس کے مطابق واقعہ گلشنِ ضیاء کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گرفتار ملزمان
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت
علی احمد ولد عبد الحمید
عدنان ولد منور حسین
کے ناموں سے ہوئی ہے۔

برآمدگی
پولیس کے مطابق ملزمان سے
غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن

چلیدہ خولز
موبائل فونز
نقدی رقم
برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

مزید کارروائی
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں