منگھوپیر پولیس کی کارروائی، ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منگھوپیر میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔منگھوپیر پولیس کے مطابق ملزمان مزدہ ٹرکس میں نصب خفیہ اضافی ٹینکوں کے ذریعے ڈیزل اسمگل کر رہے تھے۔

کارروائی کی تفصیلات
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے چیکنگ کے دوران دو ٹرکوں کو روک کر تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ٹرکوں کے خفیہ ٹینکوں سے مجموعی طور پر 440 لیٹر ڈیزل برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان
گرفتار افراد میں
سیف اللہ ولد سمیع اللہ
اشرف ولد عبدالمحمد
آصف ولد عبدالمحمد
شامل ہیں۔

مزید کارروائی
پولیس کے مطابق ٹرکوں، برآمد شدہ ڈیزل اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں