جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔نوری آباد میں ایس ایچ او تھانہ نوری آباد انسپکٹر غلام حسین کورائی افسر لاشاری کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم نواب الدین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مضر صحت منشیات Z-21 برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ نوری آباد میں مقدمہ نمبر 41/2026 درج کر لیا گیا ہے، جو کہ مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


