راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نےکی،جس دوران بشریٰ بی بی اپنےوکیل فیصل ملک اورلیگل ٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاکہ کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔


