اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ہائیکورٹ کےسامنےایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے وکالت نامہ پر دستخط کروا کر نہ دینے کے خلاف عدالتی حکم جاری کیا جائے۔
درخواست خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کئی بار کوشش کے باوجود اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے وکالت نامے پر دستخط کروا کر فراہم نہیں کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وکالت نامہ پر دستخط کروا کر نہ دینا قانونی عمل میں رکاوٹ ہے اور یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکالت نامہ دستخط کروا کر فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں اپیل دائر کی جا سکے۔


