راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمات میں تفتیش مکمل نہ ہونے اور متعلقہ افسران کی غیر موجودگی کے باعث مزید پیش رفت ممکن نہیں ہو سکی۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


