اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ریاست مخالف پوسٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا ہے۔
درخواست ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے اپنے وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی تھی، جس میں 19 فروری کا عدالتی فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔
رجسٹرار آفس کے اعتراضات
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست پر مجموعی طور پر چار اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:
پاور آف اٹارنی مکمل نہ ہونا
وکیل کے کوائف کی درست فراہمی نہ ہونا
درست سرٹیفکیٹ پیش نہ کیا جانا
دیگر تکنیکی نقائص
آئندہ قانونی کارروائی
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف جلد چیمبر اپیل دائر کی جائے گی تاکہ درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے منظور کیا جا سکے۔
معاملے پر قانونی کارروائی آئندہ دنوں میں مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے۔


