منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی، ایک گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود میں لیاری ندی خامیسہ گوٹھ کے قریب پولیس اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ ایک ملزم کو بغیر مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار و زخمی ملزمان کی شناخت عمران عرف بھائی ولد بران خان، ولی خان عرف تابو ولد اکبر خان (زخمی) اور ایم سہیل عرف بنگالی ولد محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے منشیات آئس، ایک پستول 30 بور بمعہ زندہ راؤنڈز، ایک 32 بور ریوالور اور نقد رقم برآمد کی ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں