کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ چوکی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے اہم کارندوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
مزید کارروائی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ نمبر D-16-24521 بھی برآمد کر کے ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ رکشہ تھانہ درخشاں کے علاقے سے چوری کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ پہلے ہی درج ہے۔گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ ولد عبدالغنی اور بارات ولد عبدالجبار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


