کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نےخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتےہوئےایک منشیات فروش ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زین العابدین ولد محدیں کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے مختلف پڑیوں میں موجود 23 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی 5 مختلف سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مجرم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔


