کیماڑی میں گٹکا ماوا کے بڑے کارخانے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے انتہائی مطلوب گٹکا ڈیلرز کے مبینہ کارخانے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈاکس کالونی کیماڑی میں واقع ایک بھینسوں کے باڑے میں قائم گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں مضر صحت مواد برآمد ہوا۔
برآمد ہونے والے سامان میں شامل ہے:

20 بورے (200 کلوگرام) چھالیہ
1125 تیار شدہ گٹکا ماوا پڑیاں
4 ٹب چونا
1 بورا تمباکو
1 خالی ڈرم

پولیس حکام کے مطابق یہ کارخانہ مبینہ طور پر کاشف اور شفیع نامی ملزمان چلا رہے تھے، جو کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ایسے نقصان دہ کاروبار سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں