ڈی پی او پاکپتن کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکپتن میں ڈی پی او کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں عارف والا سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دی۔

ایس ایچ او سٹی عارف والا کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد ساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نسیم بی بی زوجہ بنارس علی قوم کھوکھر، سکنہ چک نمبر 81 ای بی، کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمدگی کے بعد ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں