پولیس کی کارروائی، مضرِ صحت انڈین گٹکا کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت انڈین گٹکا کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق حب چوکی کی جانب سے آنے والی ایک کار کی تلاشی کے دوران 50 عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوئے۔کارروائی کے دوران مضرِ صحت گٹکا کی ترسیل میں ملوث ملزم جہانزیب ولد صغیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے برآمد شدہ گٹکا اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 134/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق مضرِ صحت اشیاء کی ترسیل اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں