ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائیاں، دو اشتہاری ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے تھانہ صدر اور تھانہ درخشاں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو روپوش اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے “ہوٹل آئی” (Hotel Eye) سسٹم کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم عامر انور ولد محمد انور کو گرفتار کیا۔ ملزم تھانہ میٹھادر میں درج اغواء کے مقدمہ نمبر 82/2026 (زیر دفعہ 365-B) میں مطلوب تھا۔

دوسری کارروائی میں تھانہ درخشاں پولیس نے دوران گشت دیرینہ روپوش ملزم زین اشتیاق ولد اشتیاق حسین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم تھانہ درخشاں کے مقدمہ نمبر 241/2021 (زیر دفعہ 489-F PPC) میں اشتہاری تھا اور طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں