موچکو پولیس کی چار مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس نے چار مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 307 پیکٹ انڈین گٹکا، 100 عدد ڈنڈے غیر ملکی سگریٹ اور 51 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پہلی کارروائی میں موچکو چیک پوسٹ پولیس نے شیر والی سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران انڈین گٹکا سے لوڈ آلٹو کار کو قبضے میں لے لیا۔ گاڑی سے 240 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے مال اور گاڑی کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری کارروائی میں حب چوکی بلوچستان سے انڈین گٹکا کی ترسیل میں ملوث جمعہ خان نامی کار سوار ملزم کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گاڑی سے 47 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوئے، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 240/26 درج کر لیا گیا۔

تیسری کارروائی میں موچکو چیک پوسٹ پولیس نے حب چوکی سے آنے والی ہائی روف گاڑی سے 20 پیکٹ انڈین گٹکا اور 100 عدد ڈنڈے غیرملکی سگریٹ برآمد کیے۔اسمگلنگ میں ملوث سید بسمہ اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 241/26 درج کیا گیا۔چوتھی کارروائی میں مشرف چیک پوسٹ پولیس نے صحافی کالونی سے کامران عرف کامی نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 51 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 239/26 درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں