کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی میں چوکی شہید گھمن پولیس کے بروقت اور مؤثر رسپانس کے باعث شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ ایک ڈکیت کو موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان سیکٹر 4 بی سعید آباد میں انس نامی شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور اہلِ محلہ کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا مسلح ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون، پرس، چیک اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 127/26 بجرم دفعہ 397/34 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


