تیز دھار آلے سے 3 بچوں کا قتل، علاقے میں خوف و ہراس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اچھرہ کے ایک رہائشی گھر میں پیش آیا جہاں تین کم عمر بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے۔پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کے شبے میں بچوں کے چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے اس المناک واقعے پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں