شہید بینظیرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی کمان میں ضلع بھر میں منشیات اور مضر صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق “زیرو ٹالرنس پالیسی” کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق:
ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال شیخ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 195 عدد گٹکا مین پوری برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2026 تحت دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ درج کیا گیا۔ایس ایچ او ایئرپورٹ نے ملزم فرحان علی خاصخیلی کو گرفتار کیا، جس سے 560 گرام زہریلا گٹکا برآمد ہوا، جس پر مقدمہ نمبر 66/2026 درج کیا گیا۔ایس ایچ او کھڈھر نے کارروائی کے دوران ملزم ساجد جمالی کو گرفتار کیا، جس سے 200 عدد Z-21 گٹکا ساشے برآمد ہوئے اور مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایچ او دوڑ نے الگ کارروائی میں ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا، جس سے 400 گرام Z-21 گٹکا برآمد ہوا جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم عبدالستار شیخ کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 4 پیکٹ Z-21 گٹکا برآمد ہوئے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے تمام تھانوں کو ہدایت دی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔


