سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ انتہائی رنج و غم کے ماحول میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی، جہاں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ معروف عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے پڑھائی، جبکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازِ جنازہ میں خالد مقبول صدیقی, مصطفیٰ کمال, مراد علی شاہ, مرتضیٰ وہاب اور شرجیل انعام میمن سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں، اراکینِ اسمبلی اور سرکاری حکام نے شرکت کی اور کامران ٹیسوری سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ٹیسوری خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت مرحومہ کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا مظہر قرار دی گئی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں